وزارت خارجہ میں ترکی اور پاکستان کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات

0
40

وزارت خارجہ میں ترکی اور پاکستان کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ میں ترکی اور پاکستان کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے

ترک وفد کی قیادت ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی،ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور ترکی کے مابین مختلف شعبہ جات میں کثیر الجہتی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو اور ان کے وفد کو وزارتِ خارجہ تشریف آوری پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں وزیر خارجہ نے ترک وزیر خارجہ کی سفارتی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان عطا کیے جانے پر ترک وزیر خارجہ کو مبارکباد دی

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فروری 2020 میں صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ،وزیر خارجہ نے ترکی میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پر ترک وزیر خارجہ کو مبارکباد دی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرونا عالمی وبائی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا ہے کرونا وبا کی دوسری لہر مزید خطرناک ثابت ہو رہی ہے ،پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے کرونا وبا کے معاشی مضمرات شدید نوعیت کے ہیں ان معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے اور کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کی ضرورت ہےہمیں ان اقدامات پر غور کرنا ہے جن کے ذریعے ہم پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے دو طرفہ مراسم کو اسٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل کر سکتے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ہم نے ترک کاروباری حضرات کیلئے ای ویزہ کا اجراء کیا ہے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی دوبارہ رکنیت، فاٹف اور جموں و کشمیر کے مسئلے پر ترکی کی حمایت پر ترک قیادت کے ممنون ہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے انسانی حقوق کیلئے متحرک تنظیموں اور عالمی برادری کو اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کے جائز حق، حق خودارادیت کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ اقوام متحدہ کے غیر جانبدار مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے تاکہ دنیا اصل حقائق جان سکے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کوششیں بروئے کار لا رہا ہے اور لاتا رہے گا پاکستان، بین الافغان مذاکرات کے دوسرے دور کے آغاز کا خیر مقدم کرتا ہے گذشتہ برس افغانستان کی بہت سی اعلیٰ مقتدر شخصیات پاکستان تشریف لائیں جن میں ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ، گل بدین حکمت یار، افغان ویلوسی جرگہ کے اراکین و دیگر اہم شخصیات شامل تھیں وزیر اعظم عمران خان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان تشریف لے گئے اور پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے جامع روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے کورنوکالاباخ کے معاملے پر آزربائیجان کے موقف کی نہ صرف حمایت کی بلکہ آرمینیائ افواج کے جلد انخلاء پر زور دیا فلسطین کے حوالے سے پاکستان دو ریاستی حل کے موقف پر قائم ہے

ترک وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ،ترک وزیر خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عندیہ دیا

قبل ازیں ترک وزیر خارجہ مولودچاؤش اولو کو’’ہلال پاکستان‘‘دینے کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تقریب میں وفاقی وزراء ،ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ کو ہلا ل پاکستان کے اعزاز سے نوازا.

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی وزارت خارجہ آمد ہوئی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کااستقبال کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔

گزشتہ اڑھائی سال میں ترک وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے، ترک وزیر خارجہ گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، ان کے ہمراہ 20 رکنی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

وفد میں وزارت تعلیم اور تجارت سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، ترک وفد میں ڈراما سیریل دیریلش ارطغرل کے اداکار بھی شامل ہیں۔ڈرامے میں بمسی بیرک کا کردار ادا کرنے والے نورتین سومیز بھی وفد کا حصہ ہیں، ارطغرل میں ارتب بے کا کردار نبھانے والے ایبرک پیکان بھی پاکستان آئے ہیں۔

یورپی پابندیوں کے بعد ترکی ڈٹ گیا، بڑی طاقتوں کو للکار دیا

ترک اداکار انگین التان نے دورہ لاہور میں کیا بڑا اعلان،پاکستان کیوں آئے ؟بتا دیا

پاک بحریہ کے سربراہ کو لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز کا اعلیٰ اعزاز تفویض

ترک‌ صدر کو مارنے کی کوشش،25 پائلٹ سمیت دیگر کو سزا سنا دی گئی

گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج

پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

ترک وزیر خارجہ کو’’ہلال پاکستان‘‘دینے کی تقریب،وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا

Leave a reply