نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،وزارت مذہبی امورسمیت دیگر کے خلاف انکوائریز کا حکم

0
38

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،وزارت مذہبی امورسمیت دیگر کے خلاف انکوائریز کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 2 ریفرنسز کی منظوری دی گئی، سابق ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ سی ڈی اے اسد اللہ فیض سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی،ملزمان پر کلینک کیلئے مختص پلاٹ غیرقانونی طورپر کمرشل مقاصد کیلئے الاٹ کرنے کا الزام ہے ،بلغاریہ میں متعین سابق سفیربابرہاشمی اورسابق اکاؤنٹنٹ طفیل قاضی کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی،ملزمان پر مبینہ طورپرسفارتخانہ کے فنڈز میں خردبرد کرنے کا الزام ہے

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 3 انویسٹی گیشنز کی منظوری بھی دی گئی،سی ای او زرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود اور دیگر کے خلاف 2 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی،پاکستان اسپورٹس بورڈ لیاقت جمنازیم کے افسران ،اہلکاران اور دیگرکے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی،وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے افسران اوردیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،سابق ایم پی اے پنجاب ملک تنویر اسلم اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،

پاکستان ایمبیسی جاپان کی عمارت کی فروخت کا معاملہ وزارت خارجہ بھجوا نے کی منظوری دی گئی.

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہنیب بدعنوان عناصرسے قوم کی لوٹی گئی دولت بر آمد کرنے کیلیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہا ہے ،مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلیے قانون کےمطابق اقدامات کیے جائیں گے، شکایات کی جانچ پڑتال ،انکوائریاں،انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کیمطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیں،قومی و بین الاقومی ادارے بھی نیب کی کارکردگی کی تعریف کررہے ہیں،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں گے

ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

بی بی سی کا نوازشریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ایسا انٹریوکہ ڈارجی پانی پانی ہوگئے

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی

اسحٰق ڈار کا انٹرویو کروانے والے بیوقوف کی تاج پوشی کرنا چاہتا ہوں،علی زیدی

اسحاق ڈار اینکر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکے، عدالتوں کا کیسے دیں گے،شہزاد اکبر

اسحاق ڈار نے کس کے مشورے سے انٹرویو دیا؟ اصل انٹرویو کس کا ہونا تھا؟ حقیقت سامنے آ گئی

اسحاق ڈارکے خلاف نیب ان ایکشن، چیئرمین نیب کا نیا حکم سامنے آ گیا

Leave a reply