وزیراعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کریں گے ۔پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا ۔ادھر خکومت جن میںپنجا ب اور وفاق شامل ہے نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے. لاک ڈاؤن کے خاتمے کا سلسلہ بتدریج جاری ہے . وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پیر سے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا، ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے بعد مالز کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔
عید اور معاشی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے .حکومت نے لاک ڈاون میں مزید نرمی کا اقدام کیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت پیر سے دی جائے گی۔
کرونا ، لاک ڈاؤن اور دیگر قومی حالات پر وزیر اعظم کھل کر اظہار خیال کریں گے . . امید کی جارہی ہے کہ موجو صورت حال پر قوم کو اپنے اقدامات پر اعتماد میں لیں گے اور احتیاطی تدابیر پر بھی اظہار خیال کریںگے.