.وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، علی زیدی، زلفی بخاری اور دیگر سول حکام شریک ہوئے.
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے نتائج اورثمرات کا جائزہ لیا دورہ امریکہ کے دوران ملنے والی کامیابیوں اور ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ عمران خان کی ملاقات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے دورے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ خطے میں قیام امن کیلئے امریکی صدر کے ویژن کو بھی قابل تعریف قرار دیا گیا.اس موقع پر خطے کی صورت حال بھارت کی طرف سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.