وزیر داخلہ کا چارج لیتے ہیں شیخ رشید کا نواز شریف کو پیغام، بڑا اعلان کر دیا

0
38

وزیر داخلہ کا چارج لیتے ہیں شیخ رشید کا نواز شریف کو پیغام، بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مال بنانے والوں کے خلاف تحقیقات شہزاد اکبر کریں گے،عمران خان نے کہا سورج مشرق سے مغرب نکل سکتا ہے،این آراو نہیں دوں گا،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 11میں سے سوائے بلاول اور اختر مینگل کے کوئی منتخب نمائندہ نہیں، حکومت آئین اور قانون میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ،عمران خان حکومت چھوڑ سکتے ہیں لیکن کسی کو این آر او نہیں دینگے۔یہ لوگ لوٹی ہوئی رقم کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، نواز شریف کو پیغام ہے اس ملک سے بڑھ کر اور کچھ نہیں، یہ لوگ اربوں روپے جلسوں پر لگا رہے ہیں،میں نے کہا تھا کہ بیچ منجدھار میں اپوزیشن کی کشتی ڈوبے گی، محمود اچکزئی جہاں جاتے ہیں گل کھلاتے ہیں، انتخابات ہارنے کے بعد انسان نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوجاتاہے،

شٰیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ملکی اداروں کیخلاف بولنا آپ کے ہر ایجنڈے کا حصہ ہوتا ہے، پی ڈی ایم کو لانگ مارچ میں ناکامی ہوگی، آپ کہتے ہیں عمران خان سے بات نہیں ہوگی تو بتائیں کن سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،گزشتہ روز پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو دفن کیا، پی ڈی ایم والوں کے استعفوں کے منتظر ہیں، وزیراعظم عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں گے، بطور وزیرداخلہ نواز شریف کو پیغام ہے بہت ہوگیا، اب مزید نہیں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پولیس کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے،چین اور سی پیک کے لیے ویزوں کا پہلا حکم دیا ہے، آئیں بڑے شوق سے استعفے دیں، لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں لانگ مارچ کریں،افواج کے بارے میں نااہل سزا یافتہ اور مفرور،غیرذمے دارانہ گفتگو کرتے ہیں، جو الیکشن ہارجاتے ہیں وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹوکوبھی سکیورٹی بارے آگاہ کیا گیا تھا،شہید بی بی نے بھی کہا تھا جو ہوگا دیکھا جائے گا،عمران خان سے طویل مشاورت ہوئی ہے،نوازشریف کی واپسی کے لیے عمران خان اقدام کر رہے ہیں،منتخب جمہوری حکومت، عمران خان 5سال پورے کریں گے،عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتے تو آئیں جن سے کرنی ہے کروادیتے ہیں،نواز شریف کو بطور وزیر داخلہ پیغام دینا چا ہتا ہوں،بہت ہوچکا ،نوازشریف کو پیغام ہے اس ملک سے بڑھ کر اور کچھ نہیں، 20جنوری پر کیوں چلے گئے، شوق سے استعفے دیں،

Leave a reply