وزیراعلیٰ پنجاب کی کراچی واقعہ کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدارنے افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جشن آزادی پر معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

Comments are closed.