صوبائی وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ سید ناصر حسین شاہ نے وزیر اعظم پاکستان کے کراچی کے دورے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے ان کو وزیر اعظم کے دورہ کراچی کا سرکاری طور پر کوئی پروگرام نہیں دیا گیا۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ انتظار کر رہے تھے، لیکن کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے اجلاس تھا، لیکن نہ تو وزیر اعلیٰ سندھ کو اور نہ ہی دیگر اسٹیک ہولدرز کو اجلاس میں بلایا گیا۔صوبائی وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ان کے پاس کراچی کے لئے چند ہی گھنٹے ہیں۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں وزیر اعظم صاحب سندھ آئیں، ہمیں بلائیں نہ بلائیں خوش رہیں، لیکن وہ جو اعلانات کرتے ہیں، ان پر عمل کریں .

وزیر اعلیٰ سندھ کو وزیر اعظم کے دورہ کراچی کا سرکاری طور پر کوئی پروگرام نہیں دیا گیا، ناصر شاہ
Shares:







