وزیر خزانہ نے 5اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے دی

باغی ٹی وی : وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا . اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،ریلیف پیکیج 2020کے تحت 5اشیائے ضروریہ پر سبسڈی میں 30 ستمبر تک توسیع کی منظوری دی گئی.

اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی گئی. اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3 بنیادی اشیا مہنگی کرنے کی منظوری دیدی .

ایک طرف وزیرخزانہ سبسڈی کا اعلان کر رہے ہیں . دوسری طرف یوٹیلیٹی اسٹور ز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا، اب یوٹیلیٹی اسٹور ز پر چینی 68 کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی، .

یوٹیلیٹی اسٹور ز پر20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا.یوں 20 کلو آٹا کا تھیلا 950 روپے کا ہوگیا. اسٹور ز پر170 روپے فی کلو ملنے والا گھی 260 روپے کا کردیا گیا ہے .
مہنگائی کی وجہ سے عوام میں‌بہت زیادہ مسائل کا شکار ہے صرف یوٹیلیٹی سٹور پر ہی چند اشیاء عوام کے لیے کچھ سستی تھیں وہ بھی مہنگی کری گئیں .

Shares: