وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی ہے
ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودیہ جانے والے پیشہ وارانہ بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کی اور بتایا کہ ایف آئی اے کو بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے میں ملوث مافیا کے خلاف بھی ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے لئے بے پناہ عقیدت و احترام کا محور ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں اور ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف
جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان
ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول
ارشدندیم کو قومی اسمبلی میںخراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش
سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ
ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ
گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم
بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم
افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا