وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد
ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند سے رابطہ کیا اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس نے شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد پیش کی. شاہ زیب رند امریکہ کی سر زمین پر اپنے ملک کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہے ہیں.
وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے شاہ زیب رند سے ٹیلیفونک رابطہ یا اور مبارکباد پیش کی خیال رہے کہ کراٹے کمبیٹ لیگ میں پہلے پاکستانی پرو فائیٹر شاہ زیب رند نے امریکہ میں امریکی کھلاڑی گبو ڈیاز کو شکست دی ہے. بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے امریکہ میں کراٹے کمبیٹ لیگ میں حصہ لیا.
علاوہ ازیں اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے کھلاڑی قومی سطح کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک و صوبے کا نام روشن کرنے کی صلاحيت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی سطح اجلاس کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی شاہ زیب رند پہلے پاکستانی پرو فائیٹر ہیں جنہوں نے امریکہ کی بڑی لیگ کراٹے کمبیٹ لیگ میں حصہ لیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال
انہوں نے کہا کہ شاہ زیب رند کیلئے نیک تمنائیں اور دعا ہے کہ وہ امریکہ کی سرزمين پر مقابلہ جیت کر اپنے ملک و صوبے کا نام روشن کرئے انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے افطاری کے بعد جناح ٹاؤن میں بڑی سکرین پر عوام کیلئے میچ دیکھانے کا اہتمام کیا گیا. جس کا مقصد اپنے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، واضع رہے کہ شاہ زیب رند پہلے پاکستانی پرو فائیٹر ہیں جنہوں نے امریکہ کی اتنی بڑی لیگ میں حصہ لیا ہے .