وزیراعظم کا آرمی چیف اور وفاقی وزراء کو فون،فاٹف میں پاکستان کی کوششوں پر مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف کا فاٹف کی شرائط مکمل ہونے پر پاکستان کی کامیابی پر تمام متعلقہ عہدیداروں کو فرداً فرداً ٹیلی فون کیا اور پاکستان کی اہم کامیابی پر مبارک دی

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا وزیراعظم نے فاٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کانام نکلنے کے عمل پر کوششوں کو سراہا ، وزیراعظم شہباز شریف کا بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں فاٹف کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارک دی

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ‘کور سیل’ کے قیام کے آرمی چیف کے فیصلے کو بھی سراہا،وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘کور سیل’ میں شامل سول اور ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والے ٹیم کے ہر فرد پر قوم کو فخر ہے.

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی ٹیلیفون کیا ،وزیر اعظم نے وزیر خزانہ، وزیر مملکت خارجہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی.

قبل ازیں بھی وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو فاٹف کی شرائط پوری ہونے اور وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے کی مبارک باد دی ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘ٹیم پاکستان’ کو مبارک ہو جس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے کی قومی کاوش کرنے والی تمام سول اور ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارک دیتا ہوں، ان کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی ، عسکری قیادت کو فاٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارک، پاکستان کو حاصل ہونے والی اس بڑی کامیابی پر آپ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف کے قائم کردہ ‘کورسیل’ نے پاکستان کی اس اہم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ،اکتوبر میں فائف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے، آنے والے وقت میں پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی، ان شاءاللہ جس ٹیم ورک اور جذبے سے گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کوشش ہوئی، یہی قومی کاوش معیشت کی بحالی کے لئے بھی کر رہے ہیں قوم کو مایوسی، ناامیدی اور معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی طرف واپس لے کر آئیں گے، ان شاءاللہ

خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

یاد رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر ڈاکٹر مارکس نے کہا ہے کہ فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا، اسلام آباد نے 34 نکات پر مشتمل 2 ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کر لیا ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ ٹیم جلد دورہ کرے گی۔

ایف اے ٹی ایف کا چار روزہ اجلاس منگل کو جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہوا، ایف اے ٹی ایف کے 206 ارکان اور مبصرین کی نمائندگی کرنے والے مندوبین مکمل اجلاس میں شرکت کی، مبصرین میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹس شامل تھے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے برلن میں ہونے والے اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران صدر ایف اے ٹی ایف ڈاکٹر مارکس نے بتایا کہ پاکستان نے دیئے گئے اہداف مکمل حاصل کر لیے ہیں۔ یہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے اچھا ہو گا، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تمام پوری شرائط پوری کر دی ہیں، ایف اے ٹی ایف کا وفد کورونا کی صورتحال دیکھ کر جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، ہماری ٹیم دورہ کے دوران تمام اقدامات کا جائزہ لے گی، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکال پرعملدرآمد کر لیا۔ بھی و

Comments are closed.