وزیراعظم شہباز شریف کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے لئے بڑے پیکج کا اعلان
وزیراعظم نےسیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والوں کے بچوں اور اہل خانہ کی ہنگامی مالی امداد کی منظوری دے دی پے. وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے فی فرد کے لئے 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا حکم دے دیا ،اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا پچاس فیصد وفاقی حکومت جبکہ پچاس فیصد کی رقم متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی،وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے.
وزیراعظم شہباز شریف کا عید الاضحی پر ریڈیو کے پینشنرز کے لئے بڑا تحفہ
وزیراعظم کا ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو عید کے دن سے پہلے ادائیگیوں کی ہدایت کی تھی
ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 7, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریڈیو ملازمین کو خوشخبری سنا دی ،ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحی پر ریڈیو کے پینشنرز کے لئے بڑا تحفہ دیا ہے..وزیراعظم کا ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو عید کے دن سے پہلے ادائیگیوں کی ہدایت کی تھی ، ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،وزیراعظم کے خصوصی حکم پر نیشنل بینک اور حبیب بینک کی شاخیں کل کھلی رہیں گی ،ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کی ادائیگیوں کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار تھا
قبل ازیں وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں ترکی کے نئے سفیر Mehmet Pacaci نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی. وزیراعظم نے سفیر کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان میں کامیاب مدت کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفیر کے دور میں دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید مضبوط ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ترکی کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا.
جون 2022 میں ترکی کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ ستمبر 2022 میں پاکستان میں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے 7ویں اجلاس کے لیے صدر رجب طیب ایردوان کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور دونوں ممالک میں یادگاری تقریبات کے ذریعے اس سنگ میل کو احسن طریقے سے منانے کی اہمیت پر زور دیا۔
قبل ازیں وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارروائی بھی ٹی وی پر عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے ضابطے کی کارروائی پوری کرنے کے لیے وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ کے آغاز کی صورت میں انقلابی قدم اٹھایا گیا تھا،پارلیمان کا نہایت کلیدی حصہ مجالس قائمہ کے اجلاسوں کی کارروائی بھی براہ راست نشر کی جائے،اس ضمن میں مطلوبہ حدود اور مناسب طریقہ کار وضع کرلیاجائے، سیاسی کارکن اور آئین کی تخلیق کا کارنامہ انجام دینے والی جماعت پارلیمنٹ کی اہمیت سے آگاہ ہیں، مریم اورنگزیب کی ر ہنمائی میں اس مرحلے کو تیزی سے مکمل کرلیا جائے،امید ہے کہ ہم سب کی یہ کاوش پارلیمان کی توقیر بڑھائے گی،نوجوان آئین، حقوق، جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کی اہمیت اور کارکردگی سے آگاہ ہوں گے.
مزید برآں وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی ناظم الامور محترمہ پینگ چنکسو کی سربراہی میں چائنہ تھری گور جز انٹرنیشنل (CTGI)، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
وزیر اعظم نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل اور اس سے کمرشل آپریشن کے آغاز سے قبل پاکستان کو بجلی کی مفت فراہمی پر چائنہ تھری گور جز انٹرنیشنل (CTGI) کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے ان سے قابل تجدید توانائی کے ذرائع ،ہائیڈل، سولر اور ونڈ کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے مل کر کام کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نےتھرمل ذرائع سے مہنگی بجلی بنانے کے لیے تیل اور گیس کی درآمد پر خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کے ذخائرکو بچانے کے لیے ملک میں سولر انرجی پیدا کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بھرپور انداز میں بروۓ کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے CTGI کو اس سلسلے میں کم از کم 7000-8000 MW بجلی بنانے کے لیے جامع تکنیکی، مالی اور معاشی پلان عید کے بعد پیش کرنے کو کہا۔ بعد ازاں CTGI نے وزیر اعظم سے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے درکار سرمایہ کاری Sinosure China سے حاصل کرنے کے لیے لیٹر آف سپورٹ (Letter of Support, LOS) کی مدت میں توسیع کی درخواست کی۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو 20 جولائی تک نیا LOS جاری کرنے کی ہدایت کی، اور انہیں کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر توانائی انجینئیرخرم دستگیر، وزیر براۓ آبی وسائل سیدخورشیداحمد شاہ، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر الدین محمود اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔








