وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار، وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، مشیر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، 15 یونیورسٹیوں کو بہترین جامعات کا درجہ دینے کی تجویز منظور
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پنجاب پولیس کی کارکردگی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے بریفنگ دی۔

آئی جی پنجاب نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب پولیس کی ریفارمز پر بہت زیادہ فوکس ہے۔ موجودہ سٹیٹس اور پولیس میں ریفارمز لائے بغیر کوئی آپشن نہیں تھا۔

کیپٹن (ر) عارف نواز نے کہا کہ پولیس سٹیشن کے اوپر لوڈ کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پولیس اب ہارڈ کور کرائم کے اوپر فوکس کر سکتی ہے۔ہارڈ کور کرائم کی ریشو 5 فیصد ہے۔ہارڈ کور کرائم کو دیکھنے کے لئے بھی کافی کام کیا ہے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق پولیس سٹیشن میں رہنے کی سہولیات ٹھیک نہیں ہیں۔سٹیشنز کا ماحول درست کیا جائے گا اور لوک اپ کا معاملہ علیحدہ ہوگا۔50 تھانوں میں پائیلٹ منصوبے کے طور پر یہ ماڈل اپنایا جائے گا اور پھر 6 ماہ بعد لوگوں سے رائے لی جائے گی۔یہ ماڈل کامیاب ہوا تو اسے پورے پنجاب میں نافذ کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ موبائیل خدمت مراکز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کی سطح پر بھی لے کر جائیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کو لنک اپ کریں گے وہ ایمبسی میں جا کر رابطہ کر سکے گا۔اوورسیز پاکستانیوں کا 6 سے 7 ماہ کی بجائے 7 سے 15 دن میں کام ہو جائے گا۔

Shares: