وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے ساتھ آزادی کا دن منایا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے ساتھ آزادی کا دن منایا. وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آذادی کے موقع پر سویٹ ہوم کے یتیم بچوں اور بچیوں کو آزادی کی خوشی میں کیک کھلایا.اور ان کے ساتھ وقت گزارا.
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھنا اہم ذمہ داری اورخدمت ہے، حکومت سویٹ ہومز کےبچوں کی بہتری اور ترقی کے لئے مزید اقدامات اٹھائے گی، یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت کا فریضہ اٹھاکرزمرد خان اور ان کے ساتھی ایک عظیم کام کررہے ہیں ۔وزیراعظم نے سویٹ ہومز کے بچوں کے لئے بسوں کا تحفہ دینے کا اعلان بھی کیا۔
اتوار کو وزیر اعظم نےیوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ کیا اور جش آزادی کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔سویٹ ہومز کے بچوں کی جانب سے وزیر اعظم کی آمد پر ان کاپرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔سویٹ ہومز کے خاکی وردی میں ملبوس بچوں نے مارچ پاسٹ کیا اور وزیر اعظم کو سلامی دی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات ونشریات شہبازشریف سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہومز زمردخان،وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی،حنیف عباسی،انجم عقیل،چوہدری یاسین بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پوری قوم یوم آزادی منارہی ہے اور یہ یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی یہ دن منارہے ہیں،پاکستان سویٹ ہومز میں قوم کے پیارے بچوں سے مل کر بے حد خوشی ہورہی ہے،
یہ صدقہ جاریہ ہے، زمرد خان اور ان کے ساتھیوں نے یہ عظیم ذمہ داری سنبھالی ہے۔ایسے بچے جو والدین کے سایہ سے محروم ہیں ان کے سروں پر دست شفقت رکھنے والے دین ودنیا دونوں کمارہے ہیں،اس کااللہ انہیں اجر دے گا ،یہ ایک قومی خدمت کا فریضہ
اس سے پہلے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے گھر گئے،وزیرِ اعظم نے میجر طلحہ شہید کے لئے فاتحہ ادا کی اور انکے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کی.
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی وزیراعظم کے ہمراہ، ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے گھر گئیں،وفاقی وزیر اطلاعات نے میجر طلحہ منان شہید کے لئے فاتحہ کی.
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں، یہ راہ حق کے شہید ہیں، ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم شہید طلحہ منان جیسے جوانوں کو جنم دینے والی مائوں اور عزم و استقامت کے پیکر والدین پر فخر کرتی ہے.
وفاقی وزیر اطلاعات نے مذید کہا کہ پاک فوج کا ہر افسر اور جوان مادر وطن کی خدمت سے ہمیشہ سرشار رہا ہے، شہید طلحہ منان کی ملک و قوم کے لئے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید طلحہ منان کی والدہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید طلحہ منان کو ان کی عظیم قربانی پر عقیدت پیش کیا