وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں جنگ اور جیو کے دفترپر حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ جن لوگوں نے توڑ پھوڑ کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ہدایت کی ہےکہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مظاہرہ کرنا سب کا حق ہے،حملہ اور تشدد کرنےکی مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہےکہ کراچی میں جیو نیوزکے آفس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، امید ہے سندھ پولیس واقعےکا فوری نوٹس لےکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرےگی۔خیال رہے کہ آج شام کراچی میں مشتعل افراد نے جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ کیا اور اس دوران عملے پر تشدد کیا اور دھکے بھی دیے۔

وزیر اطلاعات سندھ کی جنگ جیو کےدفتر پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی
Shares: