پی ٹی آئی کراچی وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کے لیے پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے اونٹ اور بکروں کا صدقہ،انصاف ہاؤس میں اونٹ اور بکروں کا صدقہ دیا گیا،پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان، اشرف قریشی، شہزاد قریشی، سبحان علی ساحل اور دیگر شریک وزیراعظم اور خاتون اول کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
خرم شیر زمان نے کہا پی ٹی آئی کراچی نے وزیراعظم کے لیے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ شروع کیا ہے،وزیراعظم اور خاتون اول کی صحتیابی کے لیے صدقہ دیا گیا ہے،ہمارے وزیراعظم کھلاڑی ہیں وہ کورونا کا مقابلہ کریں گے،ان کی پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں،جس طرح انہوں نے عوام کو کورونا سے بچایا،خود بھی بہادری سے مقابلہ کریں گے،وزیراعظم نے ناموس رسالت صلہ کے لیے آواز بلند کی،آج ملک ترقی کی طرف گامزن ہے،احساس پروگرام سے غریبوں کی مدد کی گئی،یہ سب کوششیں ہمارے وزیراعظم کی ہیں،پورے ملک کو وزیراعظم کی ضرورت ہے،پوری قوم وزیراعظم کے لیے دعاگو ہے،پی ڈی ایم آج خلاف ہے، سخت حالات ہیں،عمران خان کے ساتھ اللہ ہیں،عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا،ہم سب ان کا مقابلہ کریں گے،پوری قوم وزیراعظم کے خلاف قوتوں کا مقابلہ کرے گی،این اے 249 پر ہماری مہم کو لانچ کرنے جارہے ہیں.

Shares: