بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے کہا گیا کہ بہت ساری بالی وڈ سلیبرٹیز ایک خاص وقت تک میڈیا کے سامنے اپنے بچے نہیں لاتے ، اور اس پر وہ سختی سے عمل بھی کرتے ہیں، لیکن آپ اور سیف علی خان ایسا کرتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے ، بلکہ آپ دونوں کے بچے تو بچپن سے ہی میڈیا پر آرہے ہیں اور لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں. اس پر کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے اور سیف کو ایسا کوئی جنون نہیںہے کہ ہمارے بچے میڈیا نہ دیکھے، لوگ نہ دیکھیں. مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم کیوں اپنے بچوں کو یہ باور کروائیں کہ وہ کوئی خاص ہیں باقی عام ہیں. جب ہمارے بچوں کے ماں باپ نارمل انسان ہیں ، ہمارے بچے نارمل ہیں تو کیوں انکو وی
آئی پی بنا کر رکھیں اور وی آئی پی ہونے کااحساس دلوائیں. انہوں نے کہا کہ میں اور سیف جہاں جاتےہیں ہمارے بچے ساتھ ہوتےہیں اور کبھی ہم نے میڈیا سےیہ نہیںکہا کہ تصویر نہ لیں. بلکہ خوشی کی بات ہے کہ لوگ ہمیں پسند کرتے ہیں اور ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں. کرینہ کپور نے کہا انسان کو نارمل ہی رہنا چاہیے اور عام لوگوں کی طرح بی ہیو کرنا چاہیے. باقی ہر کسی کی مرضی ہے وہ جیسے اور جو بھی کرتا ہے ٹھیک کرتا ہے.