امریکیو سن لو ! اگر تم امن نہیں‌چاہتے تو پھر ہم بھی جنگ کے لیے تیار ہیں‌ اور نہ بھولنے والا سبق سکھائیں‌گے ، افغان طالبان نے امریکہ کو پیغام بھیج دیا

0
40
کابل : امریکیو سن لو ! اگر تم امن نہیں‌چاہتے تو پھر ہم بھی جنگ کے لیے تیار ہیں‌ اور نہ بھولنے والا سبق سکھائیں‌گے ، افغان طالبان نے امریکہ کو پیغام بھیج دیا،
امریکا کی جانب سے ’افغان امن عمل‘ مذاکرات کا سلسلہ منسوخ کیے جانے کے بعدافغان  طالبان نے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن امن کے مقابلے میں جنگ کو ترجیح دیتا ہے تو پھرافغان  طالبان بھی جنگ کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کےمطابق دوحہ میں افغان طالبان کے ترجمان محمد سہیل شاہین نے افغانستان کے عوام کو انتخابی مہم اور ووٹنگ سے رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے حملوں کا عندیہ دیاغیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے کیونکہ امریکا نے افغانستان میں حملے کے بعد انتخابات کے ذریعے اپنا تسلط قائم کیا‘۔

ن لیگ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ، چوہدری نثار سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راہیں جدا ، فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں‌شرکت پر ن لیگ تقسیم

سہیل شاہین نے واضح کیا کہ افغانستان میں طرز حکومت کا فیصلہ عوام کریں گے اور ہم بھی ان کے فیصلے کو تسلیم کرنے کے پابند ہوں گے لیکن یہ صرف اس صورت میں ممکن ہوگا جب غیرملکیوں فوجیوں کا تسلط ختم ہوگا

Leave a reply