کابل :کابل ، خورشید ٹی وی پر دھماکہ ہم نے نہیں کیا ، ترجمان افغان طالبان ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے افغانستان میں ہونے والے دھماکے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں  ہے

 

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ترجمان ذبیح اللہ نے کہا ہے کہ کابل میں ہونے والے بم دھماکے امن مخالف قوتوں نے کرائے ہیں جو افغانوں کو آپس میں متحد نہی دیکھنا چاہتیں

 

 

یاد رہے کہ آج کابل میں خورشید ٹی وی کی عمارت پر ایک بم دھماکے میں 20 سےزیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، اس دھماکے میں درجنوں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں

Shares: