ہزارہ ٹاؤن میں پختون جوانوں کا قتل، 12 ملزمان گرفتار، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں پختون جوانوں کا قتل، 12 ملزمان گرفتار، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی میڈیا سے گفتگو
اطلاعات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا ہےکہ گزشتہ روز ہزارہ ٹاون میں افسوس ناک واقع رونما ہواجس پر پوری قوم غم زدہ ہے ظم و بربریت برپا کرنے والے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، کوئٹہ: اب تک واقع میں 12 ملوث افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے،
وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ: علاقہ ایس اہچ او کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے ، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہے
Killing of young man at #HazaraTown … five policemen including #SHO suspended… protest underway near #CM Secretariat Balochistan pic.twitter.com/gjNuQp1X81
— Syed Ali Shah (@alishahjourno) May 30, 2020
صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ظلم کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کی رعایت نہیں برتی جائیگی، وزیر داخلہ بلوچستاننے کہا کہ حکومت مظلوم خاندار کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے