لاہور:ہم نے جعلی دستاویزات کےساتھ فراڈ نہیں کیا:درخواست گزارنےشہبازگل کےبارے میں بڑی بات کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق شہباز گل کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمے کے حوالے سے نئی چیزسامنے آگئی ہے

ذرائع کے مطابق درخواست گزارکہتے ہیں کہ شہباز گل نے جعلی دستاویزات تیار کرنے اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرایا،شہباز گل نے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرایا ہے،

درخواستگزار کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ اور گلفام بٹ عدالت میں پیش ہوئے جسٹس ملک شہزاد احمد نے طاہر مبین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور شہباز گل کی طلبی کا حکم نامہ جاری کیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 15مارچ کومعاون خصوصی شہباز گل کو طلب کر لیا

Shares: