کراچی:سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ سب کے سامنے ہمیں منظورنہیں :بلاول بھٹو کی ٹویٹ پرٹویٹ،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کے لیے قانونی تبدیلی کا سہارا لیا جارہا ہے۔

 

بلاول بھٹوکہتے ہیں کہ ووٹ سب کے سامنے ہمیں منظورنہیں پرائیویسی ہونی چاہیے ووٹ دوسرے سے چپھا کرکاسٹ کرنا ہی بہتر ہے

 

ادھر ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کی منتخب حکومت ہی عوام کے لیے کام کرسکتی ہے، پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ اور عدم اعتماد تحریک پر بات ہوگی۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیشلشمنٹ کو سیاسی لڑائیاں چھوڑ دینی چاہئیں، حکومت کی مایوسی واضح ہے، سینیٹ الیکشن سے واضح ہوجائے گا کہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کو موقع دیا تھا عزت کے ساتھ ایک طرف ہوجائے، وزیراعظم نے پی ڈی ایم کی ڈیڈ لائن پر استعفیٰ نہیں دیا، حکومت مستعفی ہو تاکہ آزاد اور شفاف الیکشن سے جمہوریت کی منتقلی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب پوری اپوزیشن کے خلاف متحرک ہے، 18ویں ترمیم کے خلاف سازش چل رہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کیا تھا، حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، 2008 سے 2013 کا دور بہت زبردست تھا، وہ دور غریب عوام کے لیے بہت اچھا تھا، حکومت نے عوام کو گیس سے محروم رکھا ہوا ہے۔

Shares: