بھارتی آئین اورکشمیرسے متعلق فیصلوں کو نہیں‌ مانتے ، وزیراعظم آزاد کشمیر

0
44

اسلام آباد:بھارتی آئین اور کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلوں کو نہ پہلے مانتے تھے اورنہ اب تسلیم کرتے ہیں‌، ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کل ریاست کے دو حصے کرنا چاہتا ہے، ہم نہ ہندوستان کے آئین کو مانتے ہیں نہ آرٹیکل 370 کو، بھارت کے اس مقصد کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

بہت جلد ممبئی دنیا کے نقشے سے مٹنے والا ہے، ماہرین کی خبرسے کھلبلی مچ گئی

ذرائع کے مطابق اس موقع پرآزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکے ہمراہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے کہا بھارت کل ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے مگر بھارت کی کسی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھی جنگ چھیڑ رکھی ہے،

عمران خان استعفیٰ نہیں‌ دیں گے، مولانا فضل الرحمان

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہم نہ تو بھارت کے آئین کو مانتے ہیں اور نہ ہی آرٹیکل 370 کو، انہوں نے کہا کہ میرپورمیں ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ان انتخابات کے موقع پر ہم ہندوستان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم متحد ہیں، ہمیں الگ نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بار پھر کشمیریوں کو پیغام دیا کہ وہ بہت جلد آزادی کا سورج دیکھنے والے ہیں

اسلامیات کی ریفرنس بک میں غلط تجزیے ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

Leave a reply