اسلام آباد :منیب پہلے بہن سمجھتے رہے پھر پیار ہوگیا جس کے نتیجنےمیں وہ میرا میاں اور میں اس کی زوجہ محترمہ ہوگئی ، ہم دونوں ایک دوسرے کو شادی سے پہلے بہن بھائی کے نظریے سے ہی دیکھتے اور ملتے تھے ، میں نے منیب سے پوچھا تو پھر شادی کا فیصلہ کیا
معروف اداکارہ ایمن خان نے کہا کہ میں نے اپنی فیملی یہاں تک کہ اپنی بہن منال سے بھی منیب کے ساتھ دوستی والی بات چھپائی کیونکہ میں اس رشتے کو سب کے سامنے نہیں لانا چاہتی تھی، شادی کی پیش کش والے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک دن باتوں باتوں میں انہوں نے منیب کو کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور جب منیب نے پوچھا کہ کس سے تو انہوںنے کہا کہ آپ کر لیں، اور اس بات کو منیب نے اپنے ذہن میں بٹھا لیا اور پھر ہماری شادی ہو گئی۔