لاہور:ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ظلم کا نظام نہیں:اچھرہ میں عمران خان کا خطاب

0
41

لاہور:عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے، جو اچھرہ پہنچ گیا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ظلم کا نظام نہیں۔

تحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے، جس کی قیادت سابق وزیراعظم عمران خان کررہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف کے ذریعے آزادی چاہتے ہیں، ہم اس ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ظلم نہیں چاہتے ہیں۔

عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی اور ان کی جماعت کے شہباز گل کے ساتھ جو ظلم کیا گیا ہے، یہ جنگل کا قانون ہے، جب تک ایک معاشرہ قانون اور انصاف کیلئے کھڑا نہیں ہوتا خوشحال نہیں ہوتا۔

آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وسائل زیادہ ہیں، لیکن امریکا اور برطانیہ میں انصاف اور قانون کی حکمرانی ہے، وہاں قانون اپنے شہریوں کی حفاظت کرتا ہے۔

آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہاں جیل چھوٹے چوروں سے بھرے ہوئے ہیں، جو اربوں روپے چوری کرکے لندن اور محلات میں رہتے ہیں انہیں وزیراعظم بنادیا جاتا ہے۔

تحریک انصاف کے پلان کے مطابق آج تحریک انصاف کا پڑاؤ آزادی چوک پر ہوگا۔ لانگ مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

Leave a reply