کراچی :ہمارے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی گئی ، لیلیٰ پروین نے سندھ پولیس کوننگا کردیا،اطلاعات کے مطابق سندھ ڈیفینس میں مبینہ ولیس مقابلے کا معاملہ شدت اختیارکرگیا

ذرائع کے مطابق کراچی ڈیفنس بنگلے کی مالکن لیلیٰ پروین کاویڈیو بیان سامنے آگیا وہ کہتی ہیں کہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی گئی ہے،کراچی میں ڈیفینس فیز فورمیں رات ساڑھے4بجےیرے گھر پرپولیس اور سادہ لباس میں اہلکار آئے،لیلیٰ پروین کہتی ہیں کہ میری ساس،میری نند، اور میرا ڈرائیورگھرپر موجود تھا،

لیلیٰ پروین نے کہا کہ میری ساس کی ایک ہفتے سے طبیعت صیح نہیں تھی،ان کا کہنا تھا کہ رات ہی میرا ڈرائیورمیری ساس کو گھرڈسچارج کراکے لایا ہے،لیلیٰ پروین نے مزید کہاکہ رات کو یہ ہمارے گھر داخل ہوئے ہیں انہوں نے میرے ڈرائیور کو اٹھایا

لیلیٰ پروین کہتی ہیں کہ پولیس والے وہ گاڑی ساتھ لے گئے ہیں اوراُس کا قتل کردیا،لیلیٰ پروین نے مزید کہاکہ میں پوچھنا چاہتی ہوں اگر وہ غریب تھا تو آپ بلاوجہ اُس کی جان لے سکتے ہیں،

لیلیٰ پروین کہتی ہیں کہ وہ گھر پر سورہا تھا آپ نے پکڑلیا تھا اُسے کیوں مارا،میں اُس کی بیوی اور تین بچوں کو کیا جواب دوں،میرا ڈرائیور بے گناہ تھا مجھے اُس کے لیے انصاف چاہئے

Shares: