‏’آئندہ الیکشن میں ہمیں دو تہائی اکثریت ملے گی‘‏:وفاقی وزیرنے خوش کردیا

اسلام آباد:‏’آئندہ الیکشن میں ہمیں دو تہائی اکثریت ملے گی‘‏:وفاقی وزیرنے خوش کردیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ہمیں دوتہائی اکثریت ‏ملےگی اور ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اسلام آباد ‏ہائیکورٹ نے ہی نوازشریف کو اشتہاری قرار دیا ہے آج توہائیکورٹ کافیصلہ ماناجارہاہےاشتہاری والا ‏کیوں نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں حق میں فیصلہ دیں توٹھیک خلاف فیصلہ آئےتونہیں مانتے، حدیبیہ پیپر ‏کیس اوپن اینڈشٹ کیس تھان لیگ کیوں بھاگتی ہے موجودہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کو ‏ہم نےتو نہیں لگایاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں آزادہیں اور نیب بھی ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ن لیگ نےماضی ‏میں کارنامے سر انجام دیئےاب بھی ایساسمجھتےہیں حدیبیہ کیس سب کےسامنےمثال کے طور پر ‏موجود ہے ایون فیلڈسےمتعلق بھی دیکھ لیں کتنےمؤقف بدلےگئی۔

Comments are closed.