پٹرول ہم دیں گے، جماعت اسلامی میدان میں آ گئی

لاہور:پٹرول ہم دیں گے، جماعت اسلامی میدان میں آ گئی،اطلاعات کے مطابق ملک میں پٹرول کی قلت شدت اختیارکرگئی ہے اوراس وقت حکومت پورے ملک میں پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے، اسی اثنا مین پٹرول کی اس قلت کو وقتی طورپرختم کرنے کےلیے جماعت اسلامی بھی میدان میں آگئی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق ملک میں پٹرول کی قلت پروقتی طورپرقابوپانے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے ، جس میں‌ جماعت اسلامی نے لاہورمیں مختلف مقامات پرڈرموں میں پٹرول ڈال کرشہریوں کو فراہم کرنا شروع کردیا ہے

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں اسد رشید نامی جماعتی نے کہا ہےکہ لاہوریوں کو پٹرول تو جماعت اسلامی کے کارکن فراہم کردیں گے توپھرحکومت کا کرے گی ،اسد رشید کہتے ہیں کہ حکومت کو اپنی اداوں پرغور کرنا چاہیئے

Comments are closed.