لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرو ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا اور اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم اپنے جارحانہ انداز کرکٹ کی وجہ سے خریف کو زیر کرنے کی کوشش کرتی ہے ، ہم بھی آسٹریلیا کا مقابلہ جارخانہ انداز سے کرکٹ کھیل کر کریں گے،
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود نے اچھا پرفارم کیا تھا ۔ عابدعلی اور امام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے اس لیے ان کھلاڑیوں کو قومی سکواڈ میں جگہ دی ہے، مصباح الحق نے عثمان قادر کی سلیکشن کے متعلق سوال پر کہا کہ عثمان قادر اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اچھا پرفارم کررہے ہیں اور ستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے عثمان قادر کو موقع دیا ہے اس کیساتھ ہم شاداب خان کے ساتھ کام کررہے ہیں اور اس کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے بیک اپ پر توجہ نہیں دی جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں
دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان
فخر زمان اور آصف علی کی ڈومیسٹک میں غیر متاثر کن کارکردگی کے باوجود سلیکشن کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹیک کرکٹ میں آصف علی اور فخرزمان کے علاوہ کسی بلے اسٹرائیک ریٹ140 کا نہیں ہے، محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت کسی بھی کھلاڑی کے لئے ٹیم کے دروازے بند نہیں ہیں ، بیک اپ وکٹ کیپر کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا مختصر ہے اس لئے رضوان کے ساتھ دوسرا وکٹ کیپر نہیں لیا البتہ بیک اپ وکٹ کیپر ہمارے پاس موجود ہے،
سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کاٹ کر اپنی فارم کی بحالی میں مصروف کرکٹر سلمان بٹ سے متعلق سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ اس وقت تمام انٹر نیشنل اوپنرز پرفارم کررہے ہیں اس لئے سلمان بٹ کی جگہ نہیں بن پارہی ۔
بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار