کراچی: ‏ہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دیں گے،ٹی ایل پی رہنما نے نتائج ماننے سے انکار کردیا ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے مرکزی رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پھرسسٹم بٹھا دیا گیا اور45 مںٹ تک نتائج کو روکا گیا ،

مفتی قاسم فخری کا کہنا تھا کہ 302 پولنگ سٹیشن تک ہم جیت رہے تھے پھر اچانک سسٹم رک گیا 45 منٹ بعد جب دوبارہ چلا تو تحریک لبیک کو دوسرے نمبر پر کر دیا گیا ،

ادھر غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کےمحمدابوبکر10683 ووٹ لےکرجیت گئے ہیں جبکہ تحریک لبیک کےشہزادہ شہباز 10618 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر ہیں ، ادھرکراچی سے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم اپنی فتح کا جشن منارہی ہے،جبکہ ٹی ایل پی نے نتائج ماننے سے انکارکردیا ہے

299 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے بعد سسٹم کا رک جانا تشویش کا باعث ہے ۔ہم جیت چکےتھے لیکن اب ہماری جیت چھیننے کی کوشش ہورہی ہے جسے ہرصورت ناکام بنائیں گے،ان خدشات کااظہارتحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی قاسم فخری نے ایک ٹویٹ کے ذریعے عوام الناس تک پہنچانے کی کوشش کی ہے

مفتی قاسم فخری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کے اندهیرے میں نتائج کی تبدیلی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالا تو لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

ادھر کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیاہے کہ 309 میں سے 299پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ اس وقت سامنے آیا ہےجس کے مطابق تحریک لبیک کےشہزادہ شہباز 10272 ووٹ لےکرپہلے نمبرپر ،ایم کیوایم پاکستان کےمحمدابوبکر10261 ووٹ لےکردوسر ے نمبرپر، مہاجرقومی موومنٹ کےرفیع الدین فیصل8233 ووٹ لےکرتیسرےنمبرپر موجود ہیں‌

این اے 240 کی نشست پر ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، اس دوران ایم کیو ایم پر تحریک لبیک پاکستان کو برتری حاصل ہے جبکہ دن بھر کشیدگی دیکھی گئی اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا کسی تعطل کے جاری رہی، پولنگ کے دوران گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول انصاری محلہ یوسی 2 لانڈھی میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوگیا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جھگڑے کے باعث متعدد سیاسی کارکن زخمی ہوگئے، پولیس نے صورت حال پر قابوپالیا۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے

کراچی ضمنی انتخابات، حافظ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ

 

پاکستان میں لیٹر گیٹ کی سازش

یاد رہے کہ یہ نشست ایم کیوایم پاکستان کےاقبال محمدعلی خان کےانتقال پرخالی ہوئی تھی۔

این اے 240: پولنگ کا عملہ غائب، نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے

Shares: