اگلے24 گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

لاہور (اے پی پی ) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وجزوی طور پرابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، ما لاکنڈ، لاہور، گوجرانوالہ اور چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دواران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب و خشک رہا جبکہ گوجرانوالہ کے چند مقامات اورگجرات میں بارش ہوئی۔ جمعرات کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ40 اور کم سے کم 37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ صبح ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تھا۔

Comments are closed.