شادی والے گھر ڈکیتی،پولیس لا پرواہ

شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے) شیخوپورہ کے علاقے کوٹ حسین میں شادی کے گھر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو خوشیوں سمیت گھر کا سامان لوٹ کر فرار، فرلانگ دور کھڑی پولیس کی وین مدد کو نہ پہنچی
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کونہ کھوہ منڈیالہ روڈ کوٹ حسین میں مکھن گجر کے یہاں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اٹھارہ کے قریب ڈاکو گھر میں گھس آئے اور شادی کی خوشیوں کو ستیاناس کرتے ہوئے قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے
محض فرلانگ بھر کے فاصلے پر کھڑی پولیس کی وین بھی مدد کو نہ پہنچ سکی
گھر والے فریاد لے کر پولیس کے وین کے پاس گئے تو اے ایس آئی تھانہ صدر نذیر احمد ڈھلوں نے فریادی کو ہی زدوکوب کرتے ہوئے پولیس وین میں بٹھا لیا
متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے اپنی نگرانی میں ڈاکووں کو لوٹ مار کا موقع فراہم کرتے ہوئے محفوظ فرار کا راستہ فراہم کیا
متاثرین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کم کرنے کی خاطر مناسب اقدام کئے جائیں اور ان کی شادی کی خوشیاں تباہ کرنے والے ڈاکووں کو جلد از جلد گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا جائے تاکہ انہیں انصاف مل سکے

Comments are closed.