ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ نے اس ہفتے کیا کھویا کیا پایا ، رپورٹ نے حقیقت کھول دی

لاہور : حسب روایت اس ہفتے بھی ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار شہر کی اہم شاہراؤں پر موئثر پٹرولنگ یقینی بنائیں

ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہوربلال ظفرکے مطابق دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کوچیک کیاگیا ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام36کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا ،دوران پٹرولنگ160 گاڑیوں،99 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں اور74 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی

۔ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہوربلال ظفر نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دورانِ کارروائی01 کار، 41موٹر سائیکلیں،15موبائل فونز، جیولری اور53 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی،دوران گشت ملزمان سے12 پسٹلز،04 میگزین اورگولیاں برآمد کیں،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 02 کلو گرام چرس اور 03 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کی

Comments are closed.