لاہور:معروف عالم ناصرمدنی کونوٹس :کیا حرکت کی جان کرلوگ بھی حیران رہ گئے،اطلاعات کے مطابق معروف عالم ناصر مدنی جو کہ تقریر میں مزاح کے حوالے سے بہت مشہورہیں کو اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے چاہنے والوں نے عدالت کے ذریعے ایک نوٹس بھیج دیا ہے
اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کے ایک رہائشی اور ناصر مدنی سے محبت وعقیدت رکھنے والے ایک دیندار نوجوان محمد ارشد ولد علم الدین رحمانی نے اپنے وکیل کے ذریعے ناصر مدنی کو نوٹس بھیجا ہے ،اس نوٹس میں بہت ہی دلچسپ نقاط ہیں
ناصر مدنی کے نام اس نوٹس میں جو کہ سنیئر وکیل ملک طارق سجاد سنیئر وکیل ہائی کورٹ میں پہلے تو ناصر مدنی کی طرف سے کیے گئے وعدے کی خلاف ورزی کا ذکر ہے اورپھراس وعدہ خلافی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تفصیل بھی بتائی گئی ہے
اس لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 16 نومبر کو چیچہ وطنی کے ایک نواحی گاوں میں عظمت والدین کے نام پر ہونے والی ایک اسلامی کانفرنس میں گفتگو کرنے کا وعدہ لے رکھا تھا ، جب وعدہ لیا گیا توناصر مدنی نے آنے کا وعدہ کیا لیکن جب پروگرام کا وقت قریب آیا تو بار بار پوچھنے پر بھی کوئی جواب نہ دیا اور پروگرام سے پہلے دو دن تک فون کرتا رہا لیکن ناصر مدنی نے جواب تک نہ دیا بلکہ جواب نہ دینے کی غرض سے اپنا فون کسی اور کو تھما دیا
پھرجب فون کیا تو پھر فون ہی بند کردیا، محمد ارشد کہتے ہیں کہ انہوں نے اس پروگرام کی تیاری میں ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی اور پھر اس دوران جماعت کے دیگر دوست احباب نے بھی پروگرام کے انعقاد کے لیے خطیر رقم خرچ کی
محمد ارشد کہتے ہیں کہ ناصر مدنی کی اس وعدہ خلافی اور انتہائی گھٹیا حرکت سے بہت زیادہ ذہنی کوفت ہوئی ، جس کا ازالہ کرنا بہت مشکل ہے ، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے تو جو ایک لاکھ روپے سے زائد رقم آپ کی وجہ سے ضائع ہوگئی وہ واپس کی جائے اور پھر اپنی گھٹیا حرکت کی معافی مانگیں ورنہ پھرغلط رویے اور گھٹیا حرکت کے ازالے کےلیے اعلیٰ عدلیہ سے درخواست کرکے تیرے رویے کی بذریعہ آئین اصلاح کی جائے گی تاکہ آپ آئندہ کسی کے ساتھ اس قسم کی گھٹیا حرکات نہ کرسکیں