ویمن ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف کیسی رہے گی پرفارمنس ، ہیڈکوچ نے بتادیا
باغی ٹی وی :پاکستان بمقابلہ جنوبی آفریقا ٹی 20 کرکٹ میچ کا ہر کسی کو بے چینی سے انتظار ہے اس سے پہلے جنوبی افریقہ میں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ میں ہے .
اس سلسلے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف ٹیم کیلئے کافی اہم کھلاڑی ہیں، ان کی کمی محسوس ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ نے ڈربن سے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے تیار ہے ۔ سیریز سے قبل تیاریوں کا اچھا موقع مل گیا ہے ، مینز ٹیم بھی جنوبی افریقہ سے سیریز کھیل رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ ویمن اچھی سائیڈ ہے ، ہمیں کافی اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ کھلاڑیوں کو کہا ہے ہر گیند پر رن لینے اور ہر گیند پر وکٹ لینے کا عزم کرو۔اُنہوں نے کہا کہ ہدف کارکردگی میں تسلسل لانا ہے ، ٹیم کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں، ہم ساتویں پوزیشن پر ہیں لیکن زیادہ عرصہ اس پوزیشن پر نہیں رہنا چاہتے ۔ ڈیوڈ ہیمپ نے مزید کہا کہ عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم اچھی ہٹرز ہیں۔