ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 45 رنز سے شکست دے دی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے جس کے جواب میں گرین شرٹس نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 208 رنز ہی بنا پائیں۔
ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اوپنر آنے والی ڈینڈرا ڈاٹن نے 132 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز نے 57 رنز بنائے، انہوں نے تین وکٹیں بھی لیں۔
پاکستان کی طرف سے انعم امین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹس لیں اس کے علاوہ فاطمہ ثنا نے دو اور نشرح سندھو نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی طرف سے عالیہ جاوید 46 اور ارم جاوید 40 رنز سکور کرکے نمایاں رہیں اس کے علاوہ اوپننگ بیٹر منیبہ علی نے 28، کائنات امتیاز نے 24 اور سدرہ نواز نے 23 رنز بنائے-
ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہیلی میتھیوز سب سے کامیاب باؤلر رہیں جنہوں نے 10 اوورز میں 31 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے علاوہ شکیرا سلمان نے دو، انیسہ محمد اور کیانا جوزف نے ایک ایک بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔