گلگت/لاہور: بے نظیربھٹوکے وفادارساتھی جہانگیربدرکے بارے میں بلاول نے کیا کہہ دیا ؟،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیربھٹو کے انتہائی قریبی اوروفادارساتھی جہانگیربدرکے متعلق ایک بہت بڑی بات کہہ دی ،
جہانگیر بدر جن کی کل جمعہ کے دن چوتھی برسی منائی جارہی ہے ، ایک بہادراورنڈرجیالے کی حیثیت سے چانے جاتے تھے
سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ ان جیالوں میں سے تھے جنہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سربراہی میں آمریت کے خلاف جدوجہد اور جمہوریت کی بحالی کے لئے قابل فخر اور بہادر کردار ادا کیا۔
بلاول بھٹو زردارئی نے کہا کہ جہانگیر بدر کی قربانیاں اور جدوجہد نوجوان جیالوں کے لئے تاریخ ایک تاریخ کی حیثیت رکھتی ہے پپیپلزپارٹی کے نوجوان کارکنان کو ان کی زندگی سے سیکھنا چاہیے
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ، جو پارٹی کا بنیادی مشن ہے جس کے لئے پارٹی کی قیادت اور ہزاروں جیالوں نے اپنی زندگیوں کو وقف کیا