2020 میں‌لاہورنیب نے کیا کھویا کیا پایا:سب کچھ بتادیا

0
34

لاہور:2020 میں‌لاہورنیب نے کیا کھویا کیا پایا:سب کچھ بتادیا اطلاعات کے مطابق پاکستان نیب کی طرح لاہورنیب نے بھی عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کردی ہے ، نیب لاہور کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق 2020 میں متعدد سنگ میل عبور کئے گئے تاہم اگلے سال کے اہداف کا تعین اور انکے حصول کیلئے نیب لاہور کوشاں رہے گا

لاہور نیب کوکرپشن اورچوربازاری کے خلاف کتنی شکایات موصول ہوئیں اس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں
شکایات (Complaints’ Status):

لاہور: سال 2020 کے دوران نیب لاہور کو 5023 شکایات موصول ہوئیں جبکہ بیک لاگ عبور کرتے ہوئے کل 9024 شکایات پر عمل درآمد کیا گیا ،نیب لاہور میں فی الوقت کل 575 شکایات پر ضروری کارروائی جاری ہے:

کمپلینٹ ویری فکیشنز (CVs):
2020 کے دوران نیب کمپلینٹ سیل کیجانب سے 148 شکایات پر تحقیقات (CV) کی منظوری دی گئی جبکہ اس دوران 159 شکایات پر تحقیقات (CVs) کو مکمل بھی کر لیا گیا، نیب لاہور کا کمپلینٹ سیل فی الوقت 125 شکایات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے

لاہور نیب نے اس دوران کتنی انکوائریاں کیں اس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں :
سال 2020 کے دوران نیب لاہور نے کل 56 شکایات پر انکوائریاں شروع کیں: تاہم گزشتہ سال 2019 سے جاری انکوائریوں سمیت مجموعی طور پر 59 انکوائریاں منطقی انجام تک پہنچائی گئیں، ریجنل بورڈ کی منظوری سے 2020 میں 26 انکوائریاں انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کر دی گئیں:نیب لاہور میں سال 2020 کے اختتام تک کل 163 انکوائریوں پر تحقیقات جاری ہیں

انویسٹی گیشنز:
2020 کےدوران نیب لاہور کیجانب سے 26 انویسٹی گیشنز کی باقاعدہ منظوری دی گئی: اگرچہ عدم شواہد پر 7 انویسٹی گیشنز بند، 26 انویسٹی گیشنز پر ریفرنس اور 1 پر پلی بارگین کی گئی، تاہم مجموعی طور پر 46 انویسٹی گیشنز پر نیب لاہور تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے:

ریفرنس:

نیب لاہور نے 2020 کے دوران تحقیقات مکمل کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت پر مشتمل 38 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے: ماضی کے 16 سالہ دور میں دائر ریفرنسز کی مالیت اور موجودہ قیادت کے 3 سالہ دور میں دائر ریفرنسز کی مالیت میں 286 گنا سالانہ اضافہ ہوا 2020 میں احتساب عدالتوں نے 100 ریفرنسز پر فیصلے صادر کئے جبکہ سال 2019 میں کل 38 ریفرنسز پر فیصلے ہوئے:

نیب لاہورکے مطابق 2019 میں نیب لاہور کا ملزمان کو سزائیں دلوانے کا تناسب %70 رہا جبکہ سال 2020 میں نیب لاہور کا کنوکشن ریٹ 78 فیصد تک بڑھ گیا: لاہور کی احتساب عدالتوں میں فی الوقت 187 ریفرنسز پر ٹرائل جاری ہے:

ریکوری:

گزشتہ 3 سالوں کے دوران ماضی کے 17 سالوں کی نسبت ریکوری میں 280 فیصد سالانہ اضافہ ہوا، 2020 کے دوران کرپٹ عناصر سے 5 ارب 60 کروڑ کی ڈائریکٹ ریکوری کی گئی:ان ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں 23 ارب 42 کروڑ 10 لاکھ برآمد کروائے گئے

لاہورنیب کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان ڈائریکٹ ریکوری کے طور پر وصولیوں میں ماضی کے 17 سالہ دور (2016-1999) کی نسبت 945 فیصد سالانہ اضافہ ہوا: "نیب کا ایمان، کرپشن فری پاکستان” ہے ، ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ تک آئینی و قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائینگی

نیب لاہور نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے ویژن کے مطابق "احتساب سب کیلئے” کی پالیسی پر سختی سےقائم ہیں

Leave a reply