لاہور :ذوالفقار علی بھٹو کووزیراعظم عمران خان کیاسمجھتے ہیں:علی محمد خان نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کو میں اور وزیراعظم کوئی غدار نہیں سمجھتا،

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ عوامی جلسوں میں گرمی میں بات ہوجاتی ہے لیکن بھٹو صاحب کو کوئی غدار نہیں سمجھتے، کشمیر کو کوئی صوبہ نہیں بنا رہا اور نہ بناسکتا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال کشمیریوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے کیا کام کیا ؟مریم نواز کشمیر میں چیلنج کرتی کہ پانچ سال میں ہماری کارکردگی زبردست رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو کوئی صوبہ نہیں بنا رہا اور نہ بناسکتا ہے۔ ہماری پارٹی میں کشمیر کو صوبہ بنانے سے متعلق کوئی بات بھی نہیں ہوئی۔ علی محمد خان نے کہا کہ بھٹو صاحب کو میں اور وزیراعظم کوئی غدار نہیں سمجھتا۔

بھٹو صاحب کو غدار نہیں سمجھتے، جلسے میں گرمی میں بات ہوجاتی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیرنے کہا کہ مریم نواز کو 4 ماہ پہلے کشمیری لیڈرز نے کہا کہ کشمیر ی لیڈرز نے خود کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے سے متعلق بات ہورہی ہے۔

Shares: