اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن کیا ہیں اورانکی خوبی کیاہے،اپوزیشن سمیت سب مان گئے،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انتہائی غیر سنجیدہ ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میڈیا پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسین لگا کر کورونا؟یاتو ویکسین فراڈ ہے یا کورونا فراڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں 22مارچ کو طلب کیا ہے اور اُدھر ویکسین لگا کر انہیں کورونا ہو گیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ وزیراعظم کو ویکسین لگوانے کے بعد کورونا کیسے ہو گیا۔

میڈیا نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سوال کر دیا کہ وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے اعلان کرنے والے ڈاکٹر کا نام کیا ہے،

جب انہیں بتایا گیا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان ایک سرکاری ڈاکٹر ہیں، اگر کوئی دوسرا ڈاکٹر اِس بات کی تصدیق کرتا ہے، تو بات سمجھ میں آتی ہے۔

Shares: