اصل کامیابی کیا ہے؟ منیبہ مزاری نے بتا دیا

0
54

منیبہ مزاری نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ یو ٹیوب پر اپنے چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس کا نام ہے ” اصل کامیابی کیا ہے؟”

منیبہ نے کہا کہ چلو کامیابی پر بات کرتے ہیں، کامیابی کیا ہے؟ جب میں مختلف یونیورسٹیوں میں گئی اور مختلف طلبہ سے ملی، تو میرا پہلا سوال یہ تھا کہ آپ کے لیے کامیابی کیا ہے تو ان میں سے بہت سے لوگوں کا جواب تھا کہ "امیر ہونا” اور شہرت حاصل کرنا کامیابی ہے.

منیبہ نے کہا کہ ان میں سے بہت کم لوگ ایسے تھے جنہوں نے کہا کہ "جب آپ اپنے معاشرے کے لیے کچھ کر سکو” اور منیبہ کا کہنا ہے کہ یہی اصل کامیابی ہے. جب آپ بہت محنت کرتے ہو تو پیسہ اور شہرت خرید سکتے ہو.اس لیے آپ جتنی محنت کرو گے اتنے ہی خوش قسمت ہو جاؤ گے.

یہ کوئی چھوٹا راستہ نہیں ہے لیکن اپنے کام اور مقصد پر غور کریں کیونکہ کامیابی پیسہ یا شہرت نہیں ہے. یہ آپ کو خوش نہیں رکھ سکتا. کامیابی یہ ہے کہ جب آپ کے دل میں کسی کے لیے رحم آجائے اور آپ کسی کے لیے کچھ کر سکو.

منیبہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی مدد میں خوشی محسوس کی ہے. جب آپ تسلیم کرتے ہیں کہ زندگی آپ کے ساتھ نہیں ہوتی ہے تو یہ آپ کے لئے ہوتا ہے، زندگی کے بارے میں آپ کا تصور بدل جاتا ہے۔ اگر آپ کو کبھی احساس محرومی محسوس ہوتا ہے تو پھر یہاں آپ کی روز مرہ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے!

Leave a reply