اپوزیشن جماعتیں 27 اکتوبر کو پورے ڈویژن میں ریلی نکالیں گی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )مسلم لیگ ن سرگودہا ڈویژن کے صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا صاحب نے پارٹی ہدایات پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد 27 اکتوبر کو ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے بدتریں مظالم پر احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا ہے
احتجاجی ریلیوں کا شیڈول درج ذیل ہوگا
ضلع سرگودہا: 27 اکتوبر دن 3 بجے ایک بلاک تا 12 بلاک چوک ریلی نکالی جاے گی
ضلع خوشاب: 27 اکتوبر بعد نماز ظہر کٹھہ چوک تا چھتری چوک ریلی نکالی جاے گی
ضلع میانوالی:27 اکتوبر بعد نماز ظہر مسلم لیگ ن آفس سے میونسپل کمیٹی اور پریس کلب تک ریلی نکالی جاے گی
ضلع بھکر:27 اکتوبر بعد نماز ظہر غربی بازار سے کنگ گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جاے گی
اس موقع پر متعلقہ اضلاع سے مسلم لیگ ن اور اپوزیشن جماعتوں کے تمام عہدیداران کارکنان اراکین اسمبلی ٹکٹ ہولڈرز اور پارئی کے تمام ونگز بھر پور شرکت کریں گے