لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے سیکشن 15میں کیا ترمیم کی گئی؟

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے سیکشن 15میں ترمیم کے لیے سیکرٹری بلدیات کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے- جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت 149 ٹاؤن کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ ٹاؤن کمیٹی کے ایریاز تحصیل کونسل میں ضم کتلیے گیے ہیں- ختم کی گئی ٹاؤن کمیٹیوں کے فنڈز اور اثاثہ جات تحصیل کونسلرز کے سپرد ہونگے۔

سیکرٹری محکمہ بلدیات پنجاب نور الامین مینگل نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے سیکشن 15میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا- نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کی 50 ہزارسے کم آبادی والی 149ٹاؤن کمیٹیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ ختم کی گئی ٹاؤن کمیٹی کے ایریازتحصیل کونسل میں شامل کر دیے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے اطلاق سے 149ٹاؤن کمیٹیوں کے اثاثہ جات، آفیسرز،ملازمین اور فنڈزتحصیل کونسل کے ذمہ ہوں گے۔مزید براں ایکٹ میں کی گئی تبدیلیوں کا نفاذ صوبہ بھر میں ہو گا-  اس نوٹیفکیشن کے حوالے سے سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات کی راہ میں تمام قانونی و انتظامی رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔ ٹاؤن کمیٹیوں کی تشکیل نو، بلدیاتی الیکشن کروانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم بھی کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔

Comments are closed.