ن لیگ کا نیا بیانیہ کیا آرہا ہے؟اورکیوں؟فواد چوہدری نے اندرکی بات بتادی

اسلام آباد:ن لیگ کا نیا بیانیہ کیا آرہا ہے؟اورکیوں؟فواد چوہدری نے اندرکی بات بتادی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے ن لیگ کے اندرپکنے والی کچھڑی کو بے نقاب کردیا ہے ،

فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ ن لیگ کا بیانیہ آ رہا ہے کہ اگلے الیکشن میں دھاندلی ہوگی، یہ باتیں وہ لوگ کرتے ہیں جو کمزور ہوتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کا اگلے الیکشن میں کوئی مستقبل نہیں، وہ ایسی فضاء اور ماحول رکھنا چاہتے ہیں کہ جب وہ ہاریں گے تو شور مچائیں گے کہ دھاندلی ہو گئی۔

فواد چوہدری نے مزید انکشاف کیا کہ اگلے سات سال ان کا مستقبل یہی ہوگا کہ یہ لوگ بینر لے کر ایک کونے میں کھڑے ہوں گے جن پر لکھا ہوگا کہ حکومت نامنظور، الیکشن نا منظور،

وفاقی وزیرنے ن لیگ کو مشورہ دیا کہ ان کو خطاطی سیکھ لینی چاہئے تاکہ بینر لکھنے کے لئے ان کا خرچ اور وقت بچ سکے،

Comments are closed.