وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی کے ٹریک پر چل پڑا ہے وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان دیگر ترقیاتی ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔
وزیر اعظم نچلی سطح تک عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات کی خود نگرانی کررہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں-انہوں نے یہ بات دورہ خانیوال پر ڈی سی دفتر میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی-
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کاشتکار ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کو ریلیف کی فراہمی اور زرعی مداخل کے نرخ کنٹرول میں رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں-انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ماہ رمضان میں عوام کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی پر اربوں روپے کا ریلیف دے گی گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کے لئے ہدایات دیدی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی صورتحال خطرناک،عوام ایس او پیز پر عمل کریں-ڈپٹی کمشنر نے وفاقی وزیر کو ترقیاتی منصوبوں ،کورونا کی صورتحال ،پرائس کنٹرول،سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی،گندم خریداری مہم، جبکہ ڈی پی او محمد علی وسیم نے امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی ۔