ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سیاست کرنے لگا :اپوزیشن کے جلسوں میں حکومت کوقصوروارٹھہرانے کا منصوبہ
لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سیاست کرنے لگا :اپوزیشن کے جلسوں میں حکومت کوقصوروارٹھہرانے کا منصوبہ ،اطلاعات کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 16 اکتوبر کوگوجرانوالا میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے و ریلی کی مانیٹرنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور سے جاری اعلامیے میں ایچ آر سی پی نےکہا ہےکہ 16اکتوبر کے جلسے کی مانیٹرنگ کامقصد اس امر کو یقینی بنانا ہےکہ ریاست تمام شہریوں کے پُر امن اجتماع کی آزادی کےحق کا احترام اور تحفظ کرے۔
ذرائع کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اپوزیشن کے جلسوں کی مانیٹرنگ کے بہانے اس دوران حکومت کوقصوروارٹھہرانے اوراپوزیشن کو معصوم قراردینے میں اہم کھیل کھیلے گا
ایچ آر سی پی کاکہنا ہےکہ یہ بھی ضروری ہےکہ ملک کے ہر حصے میں شہری اجتماعی طورپر اپنی سیاسی آراء کااظہارکرسکیں، امید ہےکہ ریلی کے منتظمین ،شرکاء اور کوریج کرنے والے میڈیا پر جابرانہ پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کاکہنا ہےکہ حکومت کو پُرامن اجتماع کی آزادی کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کرناہوگا، اس کا حق دستورِ پاکستان کے آرٹیکل 16 اور شہری و سیاسی حقوق کے عالمی میثاق جس کا پاکستان فریق ہے، کے آرٹیکل 21 میں دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اورایسے ہی دیگراین جی اوزنے حکومت مخالف جماعتوں کے حق میں من گھڑت اورخودساختہ رپورٹس جاری کرکے اپنی غیرجانبداری پردھبہ لگوابیٹھی ہیں