وزیراعظم قوم سے خطاب میں کیا فرمائیں گے؟اہم پہلو سامنے آگئے

اسلام آباد:وزیراعظم قوم سے خطاب میں کیا فرمائیں گے؟اہم پہلو سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شام 6 بجکر 45 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے۔اپنے خطاب میں ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں سیاسی صورتحال پر قوم کواعتماد میں لیں گے اور اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت کے محرکات بتائیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم خطاب میں سینیٹ کی اسلام آباد سے نشست ہارنے کی وجوہات بتائیں گے، سیاسی امور کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق بات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سینیٹ انتخابات میں شفافیت کے بارے میں حکومتی کوششوں پر بھی بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان خطاب میں پی ڈی ایم کے بیانیے پر بات کریں گے

Comments are closed.