واٹس ایپ ایک اور نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار

واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین کو ایپ میں رنگ تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

باغی ٹی وی : واٹس ایپ نے 4 جنوری کو نئی پرائیویسی پالیسی قبول کرنے کے لیے نوٹیفکیشن 8 فروری 2021 تک نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کو لازمی شرائط قبول کرنا ہوں گے ورنہ ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے جس کے بعد صارفین کے شدید ردعمل نے واٹس ایپ کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا تھا-

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے، فیس بک کی زیر ملکیت اس ایپ میں صارفین کے لیے مسلسل نت نئے فیچرز سامنے آتے رہتے ہیں، جو عام صارفین تک پہنچنے سے قبل بیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہوتے ہیں-

تاہم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے اس فیچر کے ذریعے چیٹ باکس کے رنگ تبدیل کرسکیں گے-


ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ صارفین اس فیچر کے ذریعے چیٹ باکس کے رنگ تبدیل کرسکیں گے اور چیٹ کی اسکرین پر گہرے سبز رنگ کے شیڈ کا انتخاب کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس فیچر کو متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ ان دنوں مختلف نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کررہی ہے-

Comments are closed.