واٹس ایپ کا صارفین کے لئے نیا فیچرمتعارف

0
32

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

باغی ٹی وی :واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے، فیس بک کی زیر ملکیت اس ایپ میں صارفین کے لیے مسلسل نت نئے فیچرز سامنے آتے رہتے ہیں، جو عام صارفین تک پہنچنے سے قبل بیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہوتے ہیں-

تاہم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہےواٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس فیچر کے استعمال سے صارفین غلط ونڈو پر پیغامات بھیجنے سے بچ سکیں گے۔واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے صارفین اب ہر چیٹ کے دوران اس کی بیک گراؤنڈ پر مختلف تصویروں کو استعمال کر سکیں گے۔


خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان گزشتہ سال دسمبر میں کیا گیا تھا تاہم یہ اب دنیا بھر کے صارفین کیلئے دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل غیر ضروری آوازوں کی ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے واٹس ایپ نے نئے فیچر سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا تھا واٹس ایپ نے بتایا تھا کہ اب آپ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں سن نہیں سکتے واٹس ایپ نے بتایا کہ اب آپ اپنی ویڈیوز کو اسٹیٹس پر یا دوستوں کے ساتھ شئیر کرنے سے پہلے غیرضروری آوازوں کو میوٹ کر سکتے ہیں یہ فیچر اب انیڈرائیڈ فونز پر بھی موجود ہے-

اب لازمی نہیں کہ آپ کسی ویڈیو کو میوٹ کرنے کے لیے ایک نیا ویڈیو کلپ ریکارڈ کریں بلکہ اب آپ اپنے فون میں پہلے سے موجود ویڈیو کو اسٹیٹس پر اپلوڈ کرنے یا کسی دوست کو بھیجنے سے پہلے بھی میوٹ کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے یہ بھی بتایا تھا کہ واٹس ایپ ایک ایسا فیچر لانے والا ہے جس سے چیٹ ونڈو میں میڈیا بھیجنے کا انداز ری ڈیزائن ہوگا، یہ وہ سیکشن ہے جہاں آپ کسی میسج کے لیے تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں۔

یہ فیچر اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور ممکنہ طور پر بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا اس تبدیلی کو واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے اینڈرائیڈ ورژن کے نئے بیٹا ورژن میں دریافت کیا۔

اینڈرائیڈ کے 2.21.5.4 بیٹا ورژن میں یہ نیا فیچر سامنے آیا ہے تاہم ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں نئے اور پرانے یوزر انٹرفیس کے درمیان فرق کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا تھا۔ اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میں فرق موجود ہے، بائیں جانب پلس کے نشان کی جگہ تصویر کا آئیکون لے رہا ہے، اور چیٹ ٹیب میں ہلکے گرے رنگ کا بیک گراؤنڈ بھی نمایاں ہے۔

واٹس ایپ کی ویڈیوز شئیرکرتے ہوئےغیر ضروری آوازوں کو میوٹ کرنے سے صارفین کی متعلق آگاہی

واٹس ایپ صارفین ماہانہ کتنے میسجز اور کالز کرتے ہیں ڈیٹا جاری

واٹس ایپ کا فیس بک طرز کا ’سائن آؤٹ‘ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا طریقہ

Leave a reply