واٹس ایپ کا ایک ماہ میں 36 لاکھ 77 ہزار اکاؤنٹ معطل کرنے کا دعویٰ

انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک ماہ میں بھارت بھر میں 36 لاکھ 77 ہزار سے زائد اکاؤنٹ بلاک کردیئے ہیں۔ 36 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کی تصدیق خود واٹس ایپ نے اپنی ایک رپورٹ میں کی ہے۔ یہ اکاؤنٹس صرف دسمبر 2021 میں بلاک کئے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اس ایپ کو 40 کروڑ سے زائد سارفین استعمال کرتے ہیں۔

دسمبر 2022 میں واٹس ایپ کو ملک میں ایک ہزار607 شکایت موصول ہوئیں، جن میں سے 166 پر کارروائی عمل مں لائی گئی. معطل کئے گئے اکاؤنٹس میں سے 13 لاکھ 89 ہزار کو دیگر صارفین کی شکایات پر بند کیا گیا۔ ان اکاؤنٹس کی پہلے ہی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث نگرانی کی جارہی تھی۔ دوسری جانب واٹس ایپ ویب کے مطابق صارفین مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کی بہتر طریقے سے حفاظت کر سکتے ہیں جن میں سب سے اول کبھی بھی دوسروں کے ساتھ اپنا رجسٹریشن کوڈ یا دو قدمی توثیق کا PIN شیئر نہ کریں۔ جبکہ دوسرا دو قدمی توثیق فعال کریں اور ای میل پتہ فراہم کریں تاکہ PIN بھول جانے کی صورت میں آپ کے کام آ سکے۔ اسی طرح آلے کا کوڈ سیٹ کریں۔

ویب کے مطابق محتاط رہیں کہ کس کو آپ کے فون تک جسمانی طور پر رسائی حاصل ہے۔ اگر کسی کو آپ کے فون تک جسمانی طور پر رسائی حاصل ہے تو وہ آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا WhatsApp اکاؤنٹ استعمال کر سکتا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ یہ مشورہ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ان کو WhatsApp اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے۔

Shares: